رحمن ملک کا لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کامطالبہ

جمعہ 24 اکتوبر 2014 18:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سرحدوں پر بھارتی دھمکیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جنوبی ایشیاء کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرررہے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وقت اتفاق اور اتحاد کا ہے،ملک میں دھرنے نہیں ہونے چاہئیں انہوں نے کہاکہ عوامی تحریک کا دھرنا ختم کرانے کا سہرا شجاعت حسین کے سر بھی ہے۔رحمان ملک نے حکومت سے بھی عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو رہا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی جلد عمران خان سے ملاقات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر حملہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش ہے۔

متعلقہ عنوان :