جنگی جنون بھارتی فوج کے سر پر سوار ہوگیا ہے، چوہدری محمد برجیس طاہر

جمعہ 24 اکتوبر 2014 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے نکیال سیکٹر، ضلع کوٹلی آزادکشمیر میں بھارت کی جانب سے فائرنگ کے تازہ واقعہ کی پُر زور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگی جنون بھارت کے سر پر سوار ہوگیا ہے جس کا عالمی برادری نوٹس لے۔

(جاری ہے)

ایک طرف تو بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے جب کہ دوسری جانب کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے بے گناہ شہریوں کے قتل میں مصروف ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وہ صحافیوں سے اسلام آباد میں بھارتی افواج کی جانب سے آزادکشمیر کے علاقے نکیال میں ہونے والی بلااشتعال فائرنگ کے سلسلہ میں گہرے کا افسوس کا اظہار کررہے تھے۔ وفاقی وزیر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بھارت کی سرزنش کرے۔

متعلقہ عنوان :