پنجاب اسمبلی نے لوکل گرنمنٹ ترمیمی بل 2014ء سمیت4بلوں کی منظوری دیدی ، اپوزیشن کی ترامیم کثرت رائے سے مسترد

جمعہ 24 اکتوبر 2014 18:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پنجاب اسمبلی نے لوکل گرنمنٹ ترمیمی بل 2014ء سمیت4بلوں کی منظوری دیدی ، اپوزیشن کی ترامیم کو کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا جبکہ پنجاب آرمز کے حوالے سے ترمی بل2014ء ایوان میں پیش کرنے کے بعد متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں4بلوں کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی ۔

پہلا مسودہ قانون اوور سیز پاکستانی کمیشن پنجاب2014ء ہے ،اس بل کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے ایک ترمیم پیش کی گئی تھی جسے کثرت رائے سے مسترد کردیاگیا۔ مذکورہ بل کی منظوری کے بعد اوور سیز پاکستانیوں کوبیرون ممالک میں درپیش مسائل کے حل میں مدد ملے گی،دوسرا بل گوداموں اور کولڈ سٹوریج کی رجسٹریشن کے حوالے سے ”مسودہ قانون گوداموں کی رجسٹریشن پنجاب2014ء “ اور اس کی زراعت کی قائمہ کمیٹی بھی منظوری دے چکی ہے اس بل منظوری سے ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

تیسرااورچوتھابل پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر قانون نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014 کو شق وار پیش کیا، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا، بل کی منظوری کے بعد صوبے بھر میں یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی تیاری کا اختیار پنجاب حکومت سے لے کر الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا ہے۔مذکورہ چاروں بلوں کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے ترامیم بھی ایوان میں پیش کی گئیں جنہیں کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا۔ ایوان نے مذکورہ چاروں بلوں کی کثرت رائے سے منظوری دیدی جس کے بعداسمبلی کا اجلاس سوموار کے روز سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے ۔