جمعیت علماء اسلام (س)کامولانافضل الرحمن پر حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

جمعہ 24 اکتوبر 2014 18:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اورجمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مرکزیہ مولاناسمیع الحق،مولاناعبدالروٴف فاروقی ،مولانامیاں محمداجمل قادری ،مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن پر خودکش حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق نے کہاکہ اس سانحہ پرجتنی مذمت کی جائے کم ہے ،اس کاروائی میں ملوث دہشت گرد ملک اور اسلام کے دشمن ہیں ،اور ایسے دہشت گردوں کاخاتمہ حکومت کافرض ہے۔مولانا سمیع الحق نے کہاکہ ملک میں علماء کاٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور حکمران اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے مصروف ہیں ، حکومت فی الفور اس سانحہ کے پیچھے چھپے خفیہ ہاتھ کو بے نقاب کرئے ۔دریں اثنا جمعیت علماء اسلام (س)کے مرکزی وصوبائی قائدین نے اپنے خطبات جمعہ میں مولانافضل الرحمن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :