پشاور، محرم الحرام،چیف سیکرٹری ،آئی جی ،سیکرٹری داخلہ اوردیگر اعلی حکام کا حساس علاقوں کادورہ

جمعہ 24 اکتوبر 2014 18:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لئے حفاظتی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے حکومت خیبر پختونخوا کا وزیر اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی ، وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان، چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ امجدعلی خان ‘آئی جی پی خیبرپختونخواہ ناصردرانی‘اور سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخواہ اخترعلی شاہ پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح وفد نے جمعرات کے روز صوبے کے حساس اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ کا دورہ کیا اور دونوں اضلاع کے کمشنر آفسز کے جرگہ ہال میں شیعہ سنی اکابرین اورامن کمیٹی کے اراکین سے مشترکہ ملاقات کی۔

صوبائی وفد نے دونوں مکاتب فکر کے اراکین سے محرم میں امن و امان اور باہمی بھائی چارہ برقرار رکھنے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مختلف تجاویز پر غور وخوض کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مشتاق احمد غنی نے کہا کہ صوبے کے حساس ترین اضلاع میں حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کئے جارہے ہیں اورسیکورٹی فورسزبھی ان انتظامات میں پولیس کے شانہ بشانہ ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے تقدس کے مدنظر ہر مکتبہ فکر کے افراد کی زمہ داری ہے کہ وہ امن و امان کے قیام میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ اپنا تعاون یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پر امن عشرہ محرم کے انعقاد کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو رونما ہونے سے روکا جا سکے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے وزیرمذہبی امورخیبرپخونخوا نے کہاکہ امن وامان قائم ہوناچاہئے۔محرم الحرام امن سے گزارناچاہئے۔بعدازاں چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ امجدعلی خان نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگ امن پسندہیں۔اسلام بھائی چارے کادرس دیتاہے۔امن وامان کاقیام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کاکام ہے مگرعوام کااس میں تعاون ازحدضروی ہے۔

امن قائم کرنے کیلئے سیکورٹی اداروں کے جوانوں نے جو ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں وہ لازوال رہیں گی۔امن وامان کوبرقراررکھنے کیلئے آپس میں بھائی چارہ انتہائی ضروری ہے۔چیف سیکرٹری خیبر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا مجد علی خان نے کہا کہ ڈ یرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ خیبرپختونخواہ کے حساس تریناضلاع ہیں جن کی سرحدیں فاٹاسے متصل ہونے کی وجہ سے شرپسندعناصران خصوصی ایام میں امن وامان خراب کرنیکی سازش کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں ڈیرہ اسماعیل خان کوسیل کرنے کے علاوہ تمام جلوسوں کے روٹس پرسخت چیکنگ بھی کی جائے۔پچھلے سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام میں امن وامان برقراررہیگا۔پورے صوبے میں محرم الحرام کے تمام جلوسوں کی خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی اورفضائی جائزہ بھی لیاجائیگا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران کومتنبہ کیاکہ وہ ان ایام میں ہرجگہ پراپنی دستیابی کویقینی بنائیں۔قبل ازیں دونوں اضلاع کے کمشنرآفس پہنچنے پر پہنچنے پرپولیس کے تازہ دم دستیوں صوبائی وفد کو سلامی دی اورگارڈآف آنرپیش کیا۔

متعلقہ عنوان :