عالمی یو م انسداد پولیو کے حوالے سے شمعیں روشن کرنے کی تقریب کا انعقاد

جمعہ 24 اکتوبر 2014 18:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے عالمی یو م انسداد پولیو کے حوالے سے شمعیں روشن کرنے کی ایک تقریب ٹاؤن ہال میں منعقد کی گئی جس میں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان سمیت محکمہ صحت لاہور کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور اور محکمہ صحت کے افسران نے شمعیں جلا کر پاکستان بھر سے پولیو کے خاتمے کا عزم کیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہورکیپٹن(ر) محمدعثمان نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے آپ کے خاندان اور آپکے بچوں کے مستقبل کے ضامن ہیں لہذا پوری دنیا کی طرح ہمیں بھی آگے بڑھ کر پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے 74حساس یونین کونسلز میں تین روزہ پولیو مہم کے خاتمہ کے بعددو دن کے لیے کیچ اَپ ڈے کا 24اکتوبر سے آغاز کر دیا گیا ہے اور رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :