پتوکی میں ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،دو ڈاکو ہلاک چارفرار

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:46

پتوکی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء ) پتوکی میں ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،دو ڈاکو ہلاک چارفرار شہریوں کا تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کو زبردست خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق پتوکی اور اس کے گردونواح میں خطرناک ڈاکوؤں کے گروہ نے اندھیرنگری مچا رکھی تھی اور دن دیہاڑے اسلحہ کے زورپر گھروں اور سڑکوں پر کھڑے ہو کرلوٹ مار کر کے فرار ہو جاتے جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے تو ڈی پی او قصور جوادقمر نے نصراللہ بھٹی کو ایس ایچ او سٹی پتوکی تعینات کر دیا جنہوں نے چارج لینے کے فوری بعدگشت کا دائرہ وسیع کر دیا،گذشتہ رات انھیں اطلاع ملی کہ خطرناک ڈاکوؤں کا گروہ گہلن پھاٹک پر ڈکیتی کی واردات کے بعد پتوکی کی طرف آ رہا ہے جس پر انہوں نے اندرون شہر رحیم سٹی ملتان روڈ پر ناکہ لگا لیا اسی دوران ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس کی طرف سے جوابی فائرنگ شروع کر دی گئی،فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے سے زاہد جاری رہا تاہم اسی دوران ڈاکووں کی اپنی فائرنگ سے دو ڈاکو خضر حیات اور نامعلوم ہلاک ہو گئے جبکہ چار ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ،پولیس نے ڈکیتی کی واردات کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکل،اسلحہ،نقدی اور موبائل قبضے مین لے کر مرنے والے ڈاکووں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعدٹی ایم اے کے حوالے کر دیا جنہوں نے ان کو قبرستان میں سپردخاک کر دیا،ڈاکووں کی ہلاکت پر شہریوں نے تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او نصراللہ بھٹی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،تودوسری طرف فروٹ اینڈ سبزی منڈی کے آڑھتیوں نے چند روز قبل ایک آڑھتی کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات ٹریس نہ ہونے پرہڑتال کی جلوس نکالا اور کچہری چوک میں پولیس کے خلاف دھرنا دیا تاہم ڈی ایس پی اور آڑھتیوں کے درمیان مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی

متعلقہ عنوان :