بحریہ ٹاؤن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی سے ملاقات ، عبدالستار ایدھی کو پانچ کروڑ روپے کا چیک دیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:46

بحریہ ٹاؤن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) بحریہ ٹاؤن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی سے ملاقات ، بحریہ ٹاؤن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے عبدالستار ایدھی کو پانچ کروڑ روپے کا چیک دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ڈاکوؤں نے کراچی میں ایدھی سنٹر کے دفتر سے کروڑوں روپے لوٹ لئے تھے جس کے بعد بحریہ ٹاؤن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زین ملک نے کراچی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی سے ملاقات کی اور ڈکیتی واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنیوالوں کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ افسوسناک ہے اس موقع پر انہوں نے عبدالستار ایدھی کو پانچ کروڑ روپے کا چیک بھی دیا ور ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ یتیموں کی رقم لٹنے پر دکھ ہوا ہے ۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بھی ڈکیتی واقعے کی مذمت کی اور عبدالستار ایدھی کو ٹیلی فون کرکے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ملزموں کی گرفتاری اور سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے معصوم بچوں اور بچیوں کی جتنی خدمت کی ہے وہ قابل تعریف ہے ان کی خدمات کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔