متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون ، دہشتگرد حملہ کی مذمت،حملے کی تحقیقات اور ملزموں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون ، دہشتگرد حملہ کی مذمت ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پر ہونے والے حملے کی تحقیقات اور ملزموں کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے ۔