جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر5سے 20نومبر تک پورے آزاد جموں وکشمیر،گلگت بلتستان میں مہم چلائیگی،محمود الحسن چودھری

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:44

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر محمود الحسن چودھری نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی آزاد جموں 5نومبر سے 20نومبر تک پورے آزاد جموں وکشمیراور گلگت بلتستان میں مہم چلائی گی جس میں اراکین جنرل کونسل سمیت عوام کو جماعت اسلامی پاکستان کے سالانہ اجتماع عام مینار پاکستان میں شریک کروائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کوٹلی شہر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع عبدالحمید چودھدی زاہد الحسن ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،محمود الحسن چودھری نے کہاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام امراء اضلاع امراء حلقہ جات اور دیگر ذمہ داران بھرپور انداز سے مہم چلائیں،21,22,23نومبر کو مینار پاکستان کے سائے تلے عالمی اجتماع ہوگا جس پاکستان میں اسلامی نظام کے قیام کو سنگ میل ثابت ہوگا،انھوں نے کہاکہ عوام تبدیلی کے لیے نکلیں اور جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک جائیں،انھوں نے کہاکہ پاکستان اور آزاد کشمیرمیں جب تک نظام اسلام نافذ نہیں ہوتا اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے کشمیرکی آزادی اور مسائل کے حل کا واحد راستہ اسلام انقلاب ہے اور اسلامی انقلاب کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،انھوں نے کہاکہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں باغ کے سراج الحق کے استقبال سے ثابت ہوچکاہے۔

متعلقہ عنوان :