مودی ، عمراللہ کشمیریوں کوٹینکوں اور بندوقوں کی نوک پر غلام نہیں رکھ سکتے،،بیرسڑسلطان ،عبدالرشید ترابی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:44

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) تحریک کشمیر برطانیہ کی طرف سے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیروکنوئیر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی کے عزاز میں دیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم بیرسٹرسلطان محمودچودھری اور عبدالرشید ترابی نے مشترکہ طورپر کہاہے کہ ملین مارچ ثابت کردے گاکہ کشمیریوں کو مودی اور عمراللہ ٹینکوں اور بندوقوں کی طاقت سے غلام نہیں رکھ سکتا،ملین مارچ سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوں گے اور مسئلہ کشمیردنیا بھر میں اجاگر ہوگا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹرسلطان محمود نے کہاکہ آج ملین مارچ میں شرکت کے لیے بیس کیمپ کی حقیقی قیادت عبدالرشید ترابی کی صورت میں پہنچ چکی ہے،آج یہ میرا ٓخری جلسہ ہے،تحریک کشمیربرطانیہ نے برطانیہ کے کونے کونے میں جا کر کام کیا ہے کشمیری مل کر ہی اپنے کاز کو آگے بڑھائیں گے تو ہندوستان سے آزاد ی حاص کریں گے،انھوں نے عبدالرشید ترابی اور تحریک کشمیر برطانیہ کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان خوف زدہ ہوچکاہے عالمی برادری کشمیریوں کا ساتھ دے جو اپنے پیدائشی اور بنیادی حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،عالمی برادری نے کشمیریوں سے عہد کیاتھا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے گی مگر وہ بھی تک فراہم کروانے میں ناکام رہی ہے جس کے نتیجے میں پانچ لاکھ کشمیریوں کو ہندوستانی افواج نے موت کی نیند سلادیا ہے اور مزید مظالم جاری ہیں،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کی فوج نے کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیاہو اہے ،سیلاب کی تباکاری کے باوجود بھی کسی این جی او کو امداد کرنے کی اجازت تک دینا پوری انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے،55الاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہیں مگر ہندوستان ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے،انھوں نے کہاکہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں مقیم کشمیر ی اور دیگر این جی اوزان متاثرین کی مدد کرناچاہتی ہیں مگر ہندوستان ان کو امداد نہیں کرنے دے رہاہے جس سے ثابت ہواہے کہ ہندوستان کو کشمیریوں سے نہیں کشمیرکی زمین سے محبت ہے،انھوں نے کہا مودی جو کہ انسانیت کا قاتل ہے اور اس کے عزائم خطرنا ک ہیں عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کشمیریوں کو حق فراہم کرکے جس طرح برطانیہ نے سکاٹ لینڈ والوں کو حق فراہم کیاہے کہ وہ اپنی مرضی سے فیصلہ کریں کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں انھوں نے کہاکہ یورپی اور عالمی برداری کی ذمہ داری ہے کہ اپنی ذمہ داریاں اداکرے،انھوں نے کہاکہ ملین مارچ تحریک آزاد ی کشمیرمیں سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :