وزیراعلیٰ شہبازشریف کا مسعود ہاشمی اور محمود ہاشمی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اوریئنٹ ایڈورٹائزنگ کے بانی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے سابق صدر ایس ایچ ہاشمی مرحوم کی اہلیہ اور مسعود ہاشمی و محمود ہاشمی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔