نواب علی وسان کے وکیل نے این اے 215پر نادرا کی رپورٹ پر اعتراضات الیکشن ٹریبونل میں جمع کرادیئے

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 215میں ووٹوں کی تصدیق کے حوالے سے نادرا کی رپورٹ پر کامیاب امیدوار نواب علی وسان کے وکیل نے اعتراضات الیکشن ٹریبونل کراچی میں جمع کرادیئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نواب علی وسان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے نادرا رپورٹ سے متعلق اعتراضات جمع کرادیئے ۔ٹریبونل نے نادرا رپورٹ پر لگائے گئے اعتراضات پر دلائل دینے کے لیے نادرا کے وکیل کو یکم نومبر کو طلب کرلیا ۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما نواب علی وسان کی حلقہ این اے 215سے کامیابی کو مسلم لیگ (ن) کے سید غوث علی شاہ نے چیلنج کر رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :