کسی بھی سیاسی جماعت کا حکومت میں رہنا یا اپوزیشن کا حصہ بننا جمہوری حق ہے، شرجیل میمن
جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء ) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا یہ جمہوری حق ہے کہ وہ حکومت میں رہے یا اپوزیشن کا حصہ بنے۔ ایم کیو ایم نے ایک فیصلہ کیا ہے ، ان کو ماننا ہوگا تو وہ مان جائیں گے۔ ایم کیو ایم کو اسمبلی میں اس وقت تک اپوزیشن کی نشستیں نہیں الاٹ ہوسکتی جب تک گورنر سندھ ان کے وزراء کے استعفیٰ منظور نہیں کرلیتے۔
بلوچستان میں گذشتہ روز ہونے والی دہشتگردی کو حکومتی ناکامی قرار نہیں دیاجاسکتا کیونکہ یہ دہشتگردی بہت پرانی اور آمریت کے دور میں پھلی پھولی ہے۔ وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جمہوریت اور سیاست میں ہر ایک سیاسی جماعت کا حق ہے کہ وہ اپنے فیصلے آزادانہ طور پر کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک آزاد اور خودمختار سیاسی جماعت ہے اس لئے ان کو حکومت میں شامل کرنے یا نہ کرنے یا منانے کی کوئی بات نہیں ہے۔
ان کو ماننا ہوگا تو مان جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وزراء نے اپنے استعفیٰ گورنر سندھ کو بھیجیں ہیں اور جب تک وہ منظور نہیں ہوجاتے انہیں اسمبلی میں اپوزیشن کی نشستیں الاٹ نہیں کی جاسکتی۔ ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلوچستا ن میں دہشتگردی پر صوبائی یا وفاقی حکومتی ناکامی قرار دینا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تو یہ الزامات ہم پر لگائے جاتے رہے ہیں لیکن ہم اس وقت بھی یہی کہتے رہے اور آج بھی یہی کہتے ہیں کہ یہ حکومتی ناکامی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی صوبائی یا وفاقی حکومت نہیں چاہتی کہ ان کے صوبے میں کوئی دہشتگردی ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگردی کی لہر آمریت کے دور میں پھلی پھولی ہے اور دہشتگردوں کوملک بھر میں پھیلنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تما م سیاسی جماعتوں کو سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مسائل کا حل نکالنے کے لئے اقدامات کرنے چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.