پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 43افراد ڈینگی کا شکار ، مجموعی تعداد 678ہو گئی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 43افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے،صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 678تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

ڈینگی سے متاثرہ 40افراد ہولی فیملی ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج ہیں،راولپنڈی کے راول ٹاؤن اور کینٹ ایریا میں ڈینگی وائرس وبائی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ راولپنڈی سے رواں برس 545افراد مرض کا شکار ہوئے ہیں۔

لاہور سے 53اور شیخوپورہ سے 43افراد میں امرض کی تصدیق ہوئی ہے ۔ رواں برس صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 678تک پہنچ چکی ہے ۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق حکومت ڈینگی کا خاتمہ کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔لوگ بھی گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ وہ بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :