میانوالی،گیس سلنڈر پھٹنے سے چھ سالہ بچہ جاں بحق

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:10

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) گیس سیلنڈر پھٹنے سے میانوالی شہر کے محلہ میانہ میں چھ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، مکان کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میانوالی کے محلہ میانہ کے رہائشی میاں لیاقت علی کے گھر گیس سیلنڈر کا زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور سنی گئی دھماکے سے میاں لیاقت کا چھ سالہ بیٹا عثمان علی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ مکان کے ایک حصے شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد اہل محلہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئے جبکہ بچے کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی گئی۔

متعلقہ عنوان :