وزیراعلیٰ شہبازشریف کا فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد کے علاقے منصور آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :