راجہ محمد ظفر الحق کا پروفیسر غلام اعظم کی جیل کے اندر وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) چیئرمین سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق چیئرمین پاکستان مسلم لیگ(ن) اور سیکریٹری جنرل موتمر العالم الاسلامی نے پروفیسر غلام اعظم کی جیل کے اندر وفات پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔ پاکستان اور اسلام کے لیے ان خدمات کو سراہتے ہوئے ایک عظیم مسلمان رہنما کی وفات کو اس خطے کیلئے نقصان قرار دیا ۔

(جاری ہے)

راجہ محمد ظفر الحق نے مزید کہا کہ ان کی جدو جہد کوئی جرم نہیں اور پروفیسر غلام اعظم نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کومتحد رکھنے کی جدو جہد کو اپنامقصد حیات بنایا ۔میں حکومت بنگلہ دیش سے یہ توقع رکھتا ہوں کہ وہ مرحوم کے ساتھ ان کی موت کے بعد سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مرحوم کے ورثاء اور ان کے متعلقین کو ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دے اور ان کی تدفین ان کے خاندان کی مرضی کے مطابق کی جائے جو تہذیب کا بھی تقاضا ہے۔

متعلقہ عنوان :