سپریم کورٹ ، 11 مئی 2013 کے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواستیں سماعت کے لئے منظور

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء ) سپریم کورٹ نے 11 مئی 2013 کے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواستیں سماعت کے لئے منظور کرلیں۔کیس کی سماعت چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 29 اکتوبرکو کرے گا۔سابق وفاقی وزیر میاں زاہد سرفراز اور جسٹس ریٹائرڈ محموداختر شاہدصدیقی کی جانب سے دائر درخواستوں میں الیکشن کمیشن، نادرا، پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں ناقص مقناطیسی سیاہی استعمال کی گئی، جس کی وجہ سے ووٹوں کی تصدیق کا عمل ممکن نہیں رہا اور پورا انتخابی عمل غیر شفاف ہوگیا۔

اس لئے عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ وہ 2013 کے انتخابات کو کالعدم قرار دے کر اس کے ذمہ داروں کا تعین کرے۔

(جاری ہے)

دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے 11 مئی 2013 کیعام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ درخواست میں مزید موقف اختیارکیاگیاہے کہ جس عدالت میں جائیں اسی عدالت میں اور خاص طورپر الیکشن ٹریبونلز میں عام انتخابات 2013میں دھاندلی بارے شکایات کے انبار لگے ہوئے ہیں اور بعض حلقوں میں توخود الیکشن کمیشن نے بھی تسلیم کیاہے کہ دھاندلی ہوئی ہے اس لیے عام انتخابات کوکالعدم قراردیاجائے اور نئے انتخابات کرانے کاحکم دیاجائے۔

متعلقہ عنوان :