67یوم تاسیس آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے موقع پر چناری،چکوٹھی میں حکمران جماعت سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے کسی قسم کا کوئی پروگرام ترتیب نہیں دیا جا سکا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:01

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء)67یوم تاسیس آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے موقع پر چناری،چکوٹھی میں حکمران جماعت سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے کسی قسم کا کوئی پروگرام ترتیب نہیں دیا جا سکاآزاد حکومت کو تحریک آزادی کا بیس کیمپ قرار دینے اور آزاد ریاست کو تعمیر و ترقی کی نئی جہتوں سے روشناس کرانے جیسے بلند و بانگ دعوے کرنے والی سیاسی جماعتوں کو کیک کاٹنے کی رسمی تقریب منعقد کرنے بھی توفیق نہیں مل سکی جبکہ چند روز قبل حکمران جماعت کی جانب سے کراچی جلسے کے حوالے سے جوش و خروش قابل دید تھا عوامی و سماجی حلقوں نے اس بے حسی پرحکمران جماعت سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔