سندھ اسمبلی اجلاس، سیکرٹریز کی عدم حاضری اسپیکر کا نوٹس دینے کا حکم

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:00

طکراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران سیکریٹریز کی عدم حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے سیکریٹری سندھ اسمبلی کو نوٹس لینے کی ہدایت کی۔جمعہ کوسندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس کی شروعات ہی غلطیوں سے ہوئی۔ محکمہ صحت کے سوالات کے جواب میں شرجیل میمن کے بجائے وزیراعلی کا نام لکھ دیا گیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ہمیں وزارات سونپے جانے کا نوٹیفکیشن نہیں ملا۔

(جاری ہے)

صحت سے متعلق جواب دینے کیلئے پارلیمانی وزیر کھڑے ہوئے تو اسپیکر نے انہیں جواب دینے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ محکمے کے وزیر موجود ہیں تو سوالوں کے جواب بھی وہی دیں گے۔سندھ اسمبلی میں سیکریٹریز کی عدم حاضری کا بھی نوٹس لیا گیا۔ اسپیکر نے کہا کہ سیکریٹری سندھ اسمبلی معاملے کا نوٹس لیں۔ فنکشنل لیگ کی رکن نصرت سحر عباسی کے طویل سوالات پر اسپیکر، وزرا اور پیپلزپارٹی کے اراکین نے اعتراض کیا۔ جس پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ آپ تقریر نہ کریں سوال کریں۔ نصرت سحر عباسی کے سوال کے دوران پیپلزپارٹی کی خواتین سوال سوال کی آواز دینے لگی۔

متعلقہ عنوان :