امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں ملزم قاری ہاشم علی بری

جمعہ 24 اکتوبر 2014 16:58

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) حیدرآباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم قاری ہاشم علی کو مقدمے سے بری کردیا۔ ذرائع ابلا غ کے مطابق پولیس نے ملزم ہاشم علی کو امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے منصوبے میں ساتھ دینے پر گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل کے مرکزی ملزم شیخ عمر کو سزائے موت اور اور تین ساتھیوں، سلمان ثاقب، فہد نسیم، شیخ عادل کو عمر قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت حیدر آباد میں قاری ہاشم علی کی مقدمہ میں بریت کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے ان کو بری کرنے کا حکم جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :