سنجاوی مکان کا چھت گرنے سے دو بچے جان بحق 6 زخمی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 16:43

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) سنجاوی مکان کا چھت گرنے سے دو بچے جان بحق خواتین سمیت 6افراد شدید زخمی ۔اطلاعات کیمطابق گذشتہ شب سنجاوی کلی طور وام میں مکان کا چھت گرنے سے دو بچے سیف اللہ،بی بی عائشہ موقع پر ہی جان بحق ہو گئے خواتین سمیت 6افراد شدید زخمی ہوئے جان بحق اور زخمیوں کو پوری طور پر آر ،ایچ،سی منتقل کر دیا تاہم آر ،ایچ ،سی میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا جسکی وجہ سے زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

جسکے بعد زخمیوں کو پرائیویٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جان بحق ہونے والے بچوں کو سپرد خاک کردیا۔سنجاوی کی سیاسی وسماجی حلقوں نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر موجودگی میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :