الیکشن کا موجودہ طریقہ کار درست نہیں ہے الیکشن کے طرقہ کار میں اصلاحات کی جائیں، امیر جماعت اسلامی بلوچستان

جمعہ 24 اکتوبر 2014 16:43

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) الیکشن کا موجودہ طریقہ کار درست نہیں ہے الیکشن کے طرقہ کار میں اصلاحات کی جائیں اور عوام قرآن کو سیکھنے اور دوسرے کو بھی سکھائے تب معاشرے کی اصلاح ہو گی ۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبدالمتین اخونذادہ نے سنجاوی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں اصل مسلہ تعلیم سے دوری ہے معاشرے کے ہرفرد قرآن کو سیکھے ۔

قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر زندگی گزارے ۔اور قرآن کو دوسرے افراد کو سکھائے ۔تاکہ معاشرے کا تعلق قرآن اور اللہ سے جوڑے ملک الیکشن کا طریقہ کا ر میں اصلاحات کی ضرورت ہے اس طریقہ کار میں کو ئی غریب شخص اسمبلی کا رکن نہیں بن سکتا بلکہ اسمبلی میں صرف ووڈیرے ،خان ،نواب ،جاگیردار ہی جائے گا انہوں نے کہا کہ تبدیلی عوام کی ہاتھوں میں ہیں عوام جاگیر داروں کو مسترد کریں اور اسلامی نظام کی نفاذ کیلئے قوت صرف کر یں اور عوام اسلامی نظام کیلئے جماعت اسلامی کے جدوجہد میں شامل ہو جائیں اس موقع پر لورلائی کے امیر حاجی عبدالکریم کدیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی معاشرے کے اصلاح اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ 30اکتوبر کو مرکزی امیر سراج الحق لورلائی میں خطاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

سنجاوی کے غیور عوام اس جلسے میں بھر پور شرکت کریں ۔