طاہر القادری سے ڈیل میں گورنر چوہدری سرور کے اہم کردار کا انکشاف

جمعہ 24 اکتوبر 2014 16:43

طاہر القادری سے ڈیل میں گورنر چوہدری سرور کے اہم کردار کا انکشاف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر 2014ء) طاہرالقادری نے فروری 2013ءکی طرح اس بار بھی حکومت سے ڈیل کرکے ہی دھرنا ختم کیا ہے، طاہرالقادری سے ڈیل کے لئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے اہم کردار ادا کیا جبکہ حمزہ شہباز نے حکومت کی جانب سے ضمانت فراہم کی۔ اخباری رپورٹ کے مطابق مسلم لیگی ذرائع نے بتایا کہ ڈیل کے تحت طاہرالقادری اور عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف پی ٹی وی سمیت دیگر تنصیبت پر حملوں کے مقدمات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے, علاوہ ازیں ماڈل ٹاﺅن میں جاں بحق ہونے والوں کو خون بہا دینے کے علاوہ طاہرالقادری کو علیحدہ سے 70 کروڑ روپے دینے کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے اس بات کی ضمانت دی ہے کہ طاہرالقادری ماڈل ٹاﺅن سانحے کے حوالے سے قائم مقدمات واپس لے لیں گے اور جلد بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق طاہرالقادری کے دھرنے کو جہاں چودھری برادران کی حمایت حاصل تھی وہیں پرویز مشرف کی جماعت نے بھی دھرنے پر سرمایہ کاری کی تھی تاہم عوامی تحریک کے سربراہ کی لاہور اور فیصل آباد جلسے میں سولوفلائٹ نے ان رہنماﺅں کو ناراض کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طاہرالقادری جلد ہی اس بات کا اعلان کردیں گے کہ وہ خون بہالےکر ماڈل ٹاﺅن کے مقتولین کا مقدمہ واپس لیتے ہیں جس کے بعد حکومت خیر سگالی کے طور پر ان پر سے پی ٹی وی اور دیگر حساس تنصیبات پر حملے کے مقدمات واپس لے لے گی۔

متعلقہ عنوان :