ہماری دعائیں فضل الرحمن کے ساتھ ہیں، مریم نواز کا ٹویٹ

جمعہ 24 اکتوبر 2014 16:32

ہماری دعائیں فضل الرحمن کے ساتھ ہیں، مریم نواز کا ٹویٹ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کوئٹہ خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری دلی دعائیں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہیں اور ہم ان کی خیریت کیلئے دعا گو ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھماکے کے فوری بعد وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

متعلقہ عنوان :