” وارڈن آف منتھ“قرار پانیوالے14ٹریفک افسران اور اہلکاروں کو اسناد اورنقد انعامات دےئے گئے

جمعہ 24 اکتوبر 2014 16:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کی مدد کرنے اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنیوالوں کی محکمہ قدر کرتا ہے، انکی حوصلہ افزائی میں کوئی کوتاہی نہیں کی جا ئے گی ۔انہوں نے وارڈن آف منتھ کے سلسلے میں اچھی ڈیوٹی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 14ٹریفک افسران اور اہلکاروں میں اسناد اور نقد انعامات تقسیم کےئے علاوہ ازیں مختلف سیکٹرز کو مزید 250الیکٹرک راڈز بھی تقسیم کیے ۔

سٹی ٹریفک پولیس میں بہترین کارکردگی کرنے والے ٹریفک افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے وارڈن آف منتھ کے سلسلے میں سی ٹی او آفس میں تقریب منعقد ہوئی ۔طیب حفیظ چیمہ نے وارڈن آف منتھ قرار پانے والے ایک ڈی ایس پی ،2انسپکٹرز،2پٹرولنگ آفیسرز،3ٹریفک وارڈنز،3لیڈی ٹریفک وارڈنزاور 3کانسٹیبل کو اسناد اور نقد انعامات دےئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وارڈن آف منتھ قرار پانے والے دیگر افسران اور اہلکاروں کے لئے مشعل راہ ہیں،ہمیں اپنی ذمہ داریاں محنت ،لگن اور دیانتداری سے نبھانا ہونگی اور دوسروں کیلئے مثال بننا ہوگا۔

سی ٹی او نے وارڈنز کو کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ محرم الحرام کے دوران مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ رات کے اوقات میں ڈیوٹی کو بہتر کرنے کیلئے ٹریفک سیکٹرز کو مزید 250الیکٹرک راڈز فراہم کردےئے گئے ہیں تاکہ ٹریفک سگنلز پر لوگوں کو آسانی ہو ۔تقریب میں ایس پی سٹی رانا شجاعت ،ایس پی صدر نداعمر چٹھہ ،ایس پی ہیڈکواٹرز اظہر گجر اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔