پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مفادات کی جنگ لڑی ،آئندہ بھی انہی اصولوں پر عمل پیرا رہے گی‘ عابد حسین صدیقی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 16:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صحیح معنوں میں پاکستان کو جمہوری فلاحی مملکت بنانے کی کوشش کی اور سب جماعتوں سے مفاہمتی پالیسی اپناتے ہوئے جمہوریت کو فروغ دیا اور اپنی آئینی مدت پوری کی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوری اداروں کو اتنا مضبوط کر دیا تھا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کو عوام کی فلاح کے لئے بھرپور کام کرنا چاہیے تھا لیکن مسلم لیگ (ن)عوام کی توقعات کے برعکس ماضی کی غلطیوں پر عمل پیرا ہے۔

پیپلز پارٹی نے عوام کے فلاحی کاموں میں حکومت کا ساتھ دینے کا عندیہ دے چکی ہے پیپلز پارٹی مضبوط جمہوری نظام اور عوام کو معاشی انصاف کی فراہمی تک جد وجہد کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ان اصول و اقدار کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا جن کے نتیجے میں پاکستان قائم ہوا۔ انہوں نے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مفادات کی جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی انہیں اصولوں پر عمل پیرا رہے گی۔

متعلقہ عنوان :