Live Updates

سپیکر کے سامنے انفرادی پیشی ،عمران خان اکثر ارکان کے مستعفیٰ ہونے سے انکار ہونے کے خوف کا شکار

جمعہ 24 اکتوبر 2014 15:17

سپیکر کے سامنے انفرادی پیشی ،عمران خان اکثر ارکان کے مستعفیٰ ہونے سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر 2014ء) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے انفرادی پیشی پر اپنے کئی ارکان اسمبلی کے انکار ی ہونے کے خوف کا شکار ہوگئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے طور پر سیاست کے باعث عمران خان نے تمام پارلیمانی سربراہوں کے متفقہ فیصلے کومثبت نکتہ نظر سے نہیں دیکھا حالانکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے ارکان اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دینا چاہتے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اگر پی ٹی آئی استعفے دینے میں مخلص ہوتی تو ان کے ارکان اسمبلی سپیکر کے بلانے پر فوراً انفرادی طور پر استعفوں کی تصدیق کیلئے پیش ہوجاتے لیکن عمران خان انکے اس اقدام کے نتیجے سے باخبر ہونے کی وجہ سے اپنے ارکان کو سپیکر کے سامنے انفرادی طور پر پیش ہونے سے منع کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے وہ درحقیقت پارٹی سے ان کی وفاداری پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں، انہیں واضح طور پر اس بات کا خوف ہے کہ ان ارکان میں اکثر سپیکر کے سامنے استعفے سے انکاری ہوجائیں گے جو قدرتی طور پر پی ٹی آئی چیئرمین کیلئے شرمندگی کا باعث ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :