محرم الحرام کے بعد پنجاب کابینہ میں اضافہ اور ردو بدل متوقع

جمعہ 24 اکتوبر 2014 14:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) صوبائی وزیر قانون میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کو یقینی بنائینگے۔ محرم الحرام کے بعد پنجاب کابینہ میں اضافہ اور ردو بدل متوقع ہے۔ رانا ثناء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے کلیئر ہو کر کابینہ کا حصہ ہونگے۔ رانا مشہود کے معاملے پر کمیٹی کام کر رہی ہے۔ عمران خان محرم کے احترام میں میوزیکل دھرنے ختم کر دیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اجلاس سے قبل اسمبلی احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔

وزیر قانون نے کہا کہ ہم بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی معمول کے مطابق ہے۔ البتہ محرم الحرام کے دنوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہو گی۔ دھرنا سیاست کے سوال پر انہوں نے کہا کہ عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اور عوام نے عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام میں اپنا میوزیکل دھرنا ختم کر دیں۔

صوبائی کابینہ کے متعلق کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ صوبائی کابینہ میں اضافے اور رد و بدل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ محرم کے بعد اس کے حوالے سے کوئی فیصلہ متوقع ہے۔ جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس سے کلیئر ہونے کے بعد رانا ثناء اللہ بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔ اسمبلی میں ممبران کی حاضری کی بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس کو بھی یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔ تا کہ حاضری پوری کی جا سکیں۔ ممبران کی تنخواہوں میں اضافے کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ ایسی کوئی پالیسی زیر غور نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :