سپریم کورٹ نے سندھ میں خلاف ضابطہ ترقی اور تقریوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 14:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) سپریم کورٹ نے سندھ میں خلاف ضابطہ ترقی اور تقریوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف جسٹس ناصرا لملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سندھ میں خلاف ضابطہ ترقی اور تقریوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست متفرق افراد کی جانب سے دائر کی گئی تھی ‘ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ سرکاری عہدوں پرایسے افراد کا تقرر بھی کیا گیا جن کا متعلقہ کام کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔حکومت سندھ نے عدالتی نوٹس کا جواب دینے کیلئے مزید مہلت طلب کی ۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت نومبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :