جے یو آئی نے مولانا فضل الرحمن پر کوئٹہ میں خود کش حملے کی مذمت کے لئے قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 14:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مولانا فضل الرحمن پر کوئٹہ میں خود کش حملے کی مذمت کے لئے قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ قرارداد پر سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق، ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل، سینیٹر میر محمد علی رند، سینیٹر سید مظفر علی شاہ اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر الیاس احمد بلور کے علاوہ دیگر سینیٹرز کے دستخط ہیں۔ قرارداد پیر کو ایوان میں پیش کی جائے گی-