پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاؤالدین میں میجر جنرل خان طاہر جاوید خان کی زیر صدارت سیکٹر کمانڈر ز کانفرنس کاانعقاد کیا گیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 14:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاؤالدین میں سیکٹر کمانڈر ز کانفرنس کاانعقاد کیا گیاجس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل خان طاہر جاوید خان نے کی ۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا۔کانفرنس میں پنجاب رینجرز کے مختلف پیشہ وارانہ پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی خصوصاََ ورکنگ باؤنڈری پرحالیہ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی بلااشتعال فائرنگ کے حوالے سے پنجاب رینجرز کے بہادر ، نڈر اور غیور جوانوں کی بھر پور جوابی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز نے انڈر ٹریننگ ریکروٹس سے خطاب کیااور رینجر ز اکیڈمی میں کوارٹر گارڈ کاسنگ بنیاد رکھا۔ پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاؤالدین میں رینجرز پبلک سکول کے ایک نئے بلاک کے افتتاح کے لیئے بھی ایک پرْ وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب کی مہمان خصوصی بیگم ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز تھیں ۔ تقریب میں بچوں کے والدین ، اساتذہ اور طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ یہ ہونہار طالب علم ہماری سپا ہ ہیں کیونکہ یہ ہمارے پیارے ملک پاکستان کے نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اور آنے والے دنوں میں یہی طالب علم ہمارا روشن مستقبل ثابت ہونگے۔ آپ نے کہاکہ پنجاب رینجرز ایک مضبوط فورس ہے جو نہ صرف اپنے ملک کی سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ اسی جوش وجذبے سے ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا مثالی کردار ادا کر ر ہی ہے۔جب ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل خان طاہر جاوید خان پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاؤالدین پہنچے تو کمانڈنٹ پی آر اے کرنل ندیم اصغر اور دیگر اعلیٰ افسران نے ان کا استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :