پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو سیکورٹی الرٹ جاری ، درخت ، بجلی کے پول ہٹانے کی ہدایت

جمعہ 24 اکتوبر 2014 14:28

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو سیکورٹی الرٹ جاری ، درخت ، بجلی کے پول ہٹانے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر 2014ء) دہشت گردی کے پیش نظر سیکورٹی اداروں کی جانب سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ، اسمبلی عمارت سے ملحقہ درخت اور بجلی کے پول ہٹانے کی ہدایت کر دی گئی۔ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کے پیش نظر نیا سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جس میں سیکورٹی اداروں نے پنجاب اسمبلی کی عمارت کو محفوظ رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی اداروں کی جانب سے موصول ہونے والے خط میں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پنجاب اسمبلی کی بیرونی چاردیواری کے ساتھ لگے درخت کاٹ دئیے جائیں۔ دہشت گرد اپنی منفی کارروائیوں کے لیے ان درختوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے کے ساتھ لگے بجلی کے پول بھی ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ دہشت گردوں کے پولز پر چڑھ کر اسمبلی میں داخل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی نگرانی اور چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کیا جائے۔