دالبندین ایف سی کی پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر کاروائی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 14:23

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) دالبندین ایف سی کی پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر کاروائی ٹنوں کی حساب سے چرس کے بیج اور یوریا اسمگلنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔

(جاری ہے)

ایف سی ذرائع کے مطابق لیفٹنٹ کرنل شاہد کی سربرائی میں ایف سی دالبندین نے کوئٹہ سے تفتان جانے والی تین بسوں پر مشتعمل غیر قانونی طور پر ایران اور افغانستان اسمگلنگ کرنے والے چرس کے بیج اور یوریا ٹنوں کی احساب سے قبضے میں لیکر تین بسوں اور انکی عملے کو گرفتار کر لئے یہ غیر قانونی طور پر یہ اسمگلنگ کر رہے تھے جنہیں ایف سی دالبندین نے تلاشی کے دوران اپنے قبضے میں لے لیا ذرائع کے مطا بق دالبندین ایف سی نے پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر سیکورٹی الرٹ کردی کسی بھی قسم کی غیر قانونی اسمگلنگ پر سخت پابندی عائد کر دی اور پاک افغان باڈر کے تمام راستوں پر سیکورٹی الرٹ کر دیا ۔

اور ایف سی کے جوان دن رات گشت کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :