دو روزہ سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر میں ختم

جمعہ 24 اکتوبر 2014 14:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) دو روزہ سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر میں ختم ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جمعہ کو صبح آٹھ بجے فیصل آباد ایئرپورٹ پہنچنا تھا جہاں سے انہوں نے ایک جلوس کی صورت میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے آخری روز چناب نگر میں شرکت کرنا تھی اب مولانا فضل الرحمن کی عدم موجودگی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی امیر مولانا امجد مولانا فضل الرحمن کی نمائندگی کی۔

چناب نگر میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس ہر سال منعقد ہوتیہے جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام کے علاوہ مختلف مذہبی و سیاسی تنظیموں کے ہزاروں افراد شریک ہوتے ہیں۔ گذشتہ روز کے اجلاس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت اتحاد امت کیلئے مینارہ نور ہے جبکہ قادیانی جماعت اور اس کے ذیلی ادارے امت مسلمہ کے قاتل ہیں اور یہ جماعت اور اس جماعت کا موجودہ خلیفہ مرزا مسرور لندن میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف ناصرف سازشیں کررہا ہے بلکہ اپنی پاکستانی اور مسلم امہ کے بارے میں ہرزہ سرائی کرکے زہر بھی پھیلا رہا ہے مگر ہم اس کے ارادے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر دنیا کے کروڑوں مسلمان جو کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتے ہوں وہ اپنی جان اور تن من دھن قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس ختم نبوت کانفرنس میں چاروں صوبوں کے علماء کرام کے علاوہ ہزاروں نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صاحبزادہ عزیز احمد‘ مولانا اللہ وسایا‘ مولانا عزیزالرحمن‘ مولانا محمد اقبال‘ مولانا عبدالوہاب جالندھری‘ مولانا محمد علی صدیقی‘ مولانا خلیل احمد بندھائی‘ جماعت اسلامی کے نورالحسن شاہ‘ پیر عبدالرحیم نقشبندی‘ مولانا سید محمود میاں‘ مولانا فقیراللہ اختر‘ مولانا عبدالستار حیدری کے علاوہ بیسیوں علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بعض چینلوں میں قادیانی عناصر‘ یورپی اصطلاحات استعمال کرنے والے روشن خیال مذہبی سکالر ایک منصوبے کے تحت ملک کو سیکولر ریاست بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قادیانی جماعت اور اس کے ذیلی ادارے امت مسلمہ کے قاتل ہیں اور مغربی مفادات کیلئے لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ علماء کرام نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج میں چھ سو سے زائد قادیانی بیت المقدس کی توہین کرنے اور معصوم فلسطینیوں کیلئے آدمخور کا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی جماعت کا سربراہ مرزا مسرور جرمنی میں اربوں روپے کا ذاتی محل اور ناروے میں مہنگا ترین گیسٹ ہاؤس بنوا رکھا ہے جس میں دنیا بھر کے یہودی طاقتیں آکر قیام کرتی ہیں اور اسلام کیخلاف اربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں جبکہ اس مشن میں یورپی ممالک کے سفارتکار بھی مختلف مسلم ممالک میں مصروف ہیں۔