پیرامیڈکس کی خدمات قابل قدر ہیں لیکن پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے سلسلے میں کوئی کوتاہی ہرگز قابل قبول نہیں،ڈپٹی کمشنر چاغی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 14:23

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء)ڈپٹی کمشنر چاغی سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ شعبہ طب لوگوں کی بے لوث خدمت کا بہترین ذریعہ ہے جس سے وابستہ افراد کو پوری اخلاص کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانی چاہیے تاکہ صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ پیرامیڈکس کی خدمات قابل قدر ہیں لیکن پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے سلسلے میں کوئی کوتاہی ہرگز قابل قبول نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن چاغی کے ضلعی صدر قائم خان بڑیچ اور پریس سیکرٹری بغداد شاہ نوتیزئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرنس فہد ہسپتال دالبندین کے ایم ایس ڈاکر انور سیاپادو دیگر بھی موجود تھے۔ وفد نے ڈی سی چاغی کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی چاغی سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے کی ترقی و ترویج پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے باعث ہسپتالوں میں داکٹرز اور پیرامیڈکس سمیت دیگر متعلقہ اسٹاف کی حاضریوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو صحت کے سہولیات کی بروقت فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آنے پائے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شعبہ طب سے وابستہ افراد اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے محنت اور اخلاص سے کام کرکے لوگوں کو ریلیف فراہم کریں گے جس سے نہ صرف یہ شعبہ ترقی کرے گی بلکہ لوگوں کے دلوں میں ان کی احترام میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

اس موقع پر قائم خان بڑیچ اور بغداد شاہ نوتیزئی نے ڈی سی چاغی کو یقین دلایا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی اور خدمت خلق کے مشن میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔