ضلع میں پولیو مہم کو ثمر آور بنانے کیلئے پوری جانفشانی سے ذمہ داریوں کو نبھایا جائے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کنور اعجاز خالق

جمعہ 24 اکتوبر 2014 14:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) ضلع میں پولیو مہم کو ثمر آور بنانے کے لئے پوری جانفشانی سے ذمہ داریوں کو نبھایا جائے ۔نولہال ہمارا مستقبل ہیں ان کو ہر حال میں پولیو کے موذی مرض سے بچانا ہے یہ ہمارے قومی فریضہ بھی ہے ۔ شادی بیاہ میں جانے والوں بچوں کو بھی بعدازاں پولیو ویکسین پلائی جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پیئے بغیر نہ رہے ۔

بار بار انسداد پولیو مہم کے انعقاد کا مقصد اس بیماری کے وائرس سے مکمل طورپر خاتمہ کرنا ہے والدین کے تعاون کے بغیر کامیابی ناممکن ہے ۔ والدین احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلوائیں تاکہ پولیو کے خلاف کامیابی کی منزل جلد حاصل کی جا سکے ۔یہ بات ڈی سی او نور الامین مینگل کی ہدایت پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کنور اعجاز خالق نے کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی او سی شفیع الله خاں ‘ اسسٹنٹ کمشنرز ‘ ظہیر انور جپہ ‘قیصر عباس رند ‘ڈی او ہیلتھ ‘ محکمہ صحت ‘ ایجوکیشن دیگر محکموں کے افسران ‘ چیئرمین پرائیویٹ سکولز الائنس صداقت حسین لودھی ‘ انجمن تاجران اور پشتون نمائندے بھی موجود تھے ۔صدر اجلاس نے محکمہ صحت کے افسران دیگر عملہ کو ہدایت کی ہے کہ پولیو ویکسین پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پلانا انتہائی ضروری ہے۔

اگر کوئی بچہ کسی وجہ سے رہ بھی جاتا ہے تو دوبارہ اس گھر پر دستک دے کر پولیو قطرے پلائے جائیں۔ڈی او ہیلتھ نے پولیو مہم کے بارے میں اپنی دو یوم کی کارکردگی سے آگاہ کیاجس پر صدر اجلاس نے اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس مہم کی سو فیصد کامیابی کی ہدایت کی اور کہاکہ گاؤں کی مساجد اور ڈیروں پر والدین کی آگاہی کے لئے بینرز بھی آویزاں کئے جائیں تاکہ پولیو کے خطرات کا پیغام ان تک بخوبی پہنچ سکے ۔

متعلقہ عنوان :