ڈگری میں نااہل لیگی سابق ایم پی اے مدثر قیوم ناہرہ پنجاب اسمبلی کے نادہندہ نکلے

جمعہ 24 اکتوبر 2014 14:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) جعلی ڈگری میں نااہل لیگی سابق ایم پی اے مدثر قیوم ناہرہ پنجاب اسمبلی کے نادہندہ نکلے‘ پنجاب اسمبلی نے متعلقہ ڈی سی او ان کے خلا ف کارروائی کیلئے خط لکھ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوشہرہ ورکاں سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مدثر قیوم ناہرہ نے پنجاب اسمبلی ہاسٹل کے 2 لاکھ 70 ہزار روپے ادا کرنے ہیں جو انہوں نے ادا نہیں کئے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ سابق ایم پی اے کو واجبات کی ادائیگی کیلئے چھ مرتبہ نوٹس جاری کرچکا ہے اس کے باوجود انہوں نے اپنے واجبات ادا نہیں کئے لہٰذا پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے انہیں نادہندہ قرار دے دیا ہے۔ واجبات کی ادائیگی کیلئے متعلقہ ڈی سی او کو خط لکھ دیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ مدثر قیوم ناہرہ کی جائیداد قرق کرکے پنجاب اسمبلی کے 2 لاکھ 70 ہزار روپے کے واجبات جمع کرائے جائیں۔