سینیٹر حاجی محمد عدیل کی کوریا کے سفیر روکیونگ چھل سے ملاقات، دو طر فہ تعلقا ت سمیت اہم امور پر تبا دلہ خیا ل

جمعہ 24 اکتوبر 2014 14:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر حاجی محمد عدیل نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا کے سفیر روکیونگ چھل سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان شمالی کوریا کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ان تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید وسعت دی جائے ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا کے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک نے بین الااقومی فورم پر ایک دوسرے کے نکتہ نظر کی حمایت کی ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سینیٹر حاجی محمد عدیل نے شمالی کوریا کے سفیر کی پارلیمنٹ ہاؤس میں آمد پر خوش آمدید کہا ملاقات کچھ دیر جاری رہی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔