کراچی :شہیدملت روڈ پر سیمنٹ کی بوریوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا،ڈرائیورزخمی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 13:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) کراچی میں بلوچ کالونی پل پر سیمنٹ کی بوریوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا،جس کے نتیجے میں سینکڑوں سیمنٹ کی بوریاں سڑک پر گر گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں بلوچ کالونی پل سے کورنگی قیوم آباد کی جانب سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جاتے ہو ئے ہوئے نجی سیمنٹ کمپنی کا سیمنٹ کی بوریوں سے لدا ہوا ٹرک حادثے کا شکار ہوکر الٹ گیا،جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا،حادثے کے نتیجے میں ٹرک پر رکھی ہو ئی سیمنٹ کی 1600 بوریاں سڑک پر گر گئیں جس میں سے متعدد سیمنٹ کی بوریاں پھٹ جانے کے باعث سیمنٹ سڑک پر پھیل گیا جس سے ٹرک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :