سوات، لوئر دیر، بٹ خیلہ مالاکنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

جمعہ 24 اکتوبر 2014 13:26

سوات /دیر/مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) سوات، لوئر دیر، بٹ خیلہ مالاکنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ‘ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ‘زلزلے کے دور ان شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق مالاکنڈ ڈویڑن، سوات، دیر، اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے نکل آئے، زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت5.1ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10کلو میٹر تھی-

متعلقہ عنوان :