خیبر ایجنسی ‘سکیورٹی فورسز کی آٹھ دنوں کی کارروائی میں 60 شدت پسند ہلاک ‘ 25 سے زائد زحمی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 13:26

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی آٹھ دنوں کی کارروائی میں 60 شدت پسند ہلاک اور 25 سے زائد زحمی ہوگئے ‘سو سے زائد شدت پسندوں نے تھیار ڈال دیئے جن میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ اور تیراہ میں شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا خیبر ون آپریشن جاری ہے ‘آٹھ دن کی کاروائی میں 60 شدت پسند ہلاک اور25 سے زائد زحمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں کالعدم لشکراسلام کے سربراہ منگل باغ کا بیٹا اسرافیل اور اہم کمانڈر حنیف بھی شامل ہے۔ سو تک شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے جن میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ خیبرون آپریشن میں اب تک تین سکیورٹی فورسز کے جوان جاں بحق اور بارہ زحمی ہوئے۔ علاقے میں کشیدگی کے باعث 6 ہزار خاندان محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔ راستوں میں مشکلات کے باعث متعدد خاندان افغانستان کے صوبے ننگرہار بھی جا چکے ہیں ‘حکام کے مطابق شدت پسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :