دہشتگردی کیخلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ہڑتال کی گئی ‘ دکانیں ‘ بازار اور کاروباری ادارے بند رہے

جمعہ 24 اکتوبر 2014 13:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ہڑتال کی گئی ‘ دکانیں ‘ بازار اور کاروباری ادارے بند رہے ‘ شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں دہشت گردی کیخلاف ہزارہ ڈیموکریٹک کی جانب سے ہڑتال کی گئی، ہڑتال کے باعث شہر میں ٹریفک معمول سے انتہائی کم رہا اور کاروباربھی بند رہا واقعات کے خلاف وکلاء بھی عدالتوں میں پیش نہ ہوئے شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی دوسری جانب ہزارہ کمیونٹی کی بس پر فائرنگ کا مقدمہ شالکوٹ تھانے، جب کہ قمبرانی روڈ پر دھماکے کا مقدمہ کیچی بیگ تھانے میں درج کرلیا گیا پولیس کے مطابق ہزارگنجی میں سبزی فروشوں کی بس پرفائرنگ واقعہ کا مقدمہ شالکوٹ تھانے میں ایس ایچ او شالکوٹ جہانگیر شاہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،مقدمے میں قتل ،اقدام قتل ،7اے ٹی اے کی دفعات درج کی گئی ہیں ، ہزار گنجی میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں اٹھ افراد جان بحق جب کہ ایک زخمی ہوا تھا