پاکستان عوامی تحریک نے تنظیم سازی کا آغاز کر دیا ہے ‘عوامی دباؤ انقلاب کا راستہ ہموار کریگا ‘ طاہر القادری

جمعہ 24 اکتوبر 2014 13:26

پاکستان عوامی تحریک نے تنظیم سازی کا آغاز کر دیا ہے ‘عوامی دباؤ انقلاب ..

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے تنظیم سازی کا آغاز کر دیا ہے ‘عوامی دباؤ انقلاب کا راستہ ہموار کریگا ‘ دھرناختم ہونے کا تاثر بالکل غلط ہے ‘ دھرنوں سے کروڑوں عوام انقلاب کی تحریک کا حصہ بنیں گے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ قوم اب جاگ گئی ہے، پی اے ٹی کی تنظیم سازی کا آغاز کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ 70دن کے دھرنے سے عوام کو انقلاب کا حصہ بنایا، عوامی دباوٴ انقلاب کا راستہ ہموار کرے گا، گہما گہمی ہونے یا نہ ہونے سے مسائل نہیں دبتے، وفاقی حکومت کو چاہیے کہ مسائل حل کرے، سیلاب متاثرین سے متعلق علامہ طاہر القادری نے کہاکہ سیلاب متاثرین کووسائل سے بڑھ کر امدادی سامان دیا۔

ایک سوال کے جواب میں طاہر القادری نے کہا کہ دھرناختم ہونے کا تاثر بالکل غلط ہے،دھرنا ملک گیر تحریک میں بدل دیا،پاکستان کے ہر شہر میں دھرنا ہوگا، دھرنوں سے کروڑوں عوام انقلاب کی تحریک کا حصہ بنیں گے۔