این اے 215 خیرپورمیں27ہزار ووٹوں پرانگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ‘نادرا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء)نادرا نے این اے 215خیرپور میں ڈالے گئے ووٹوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں پیش کردی ہے۔ نجی ٹی و ی کے مطابق مجموعی طور پر ستائس ہزار ووٹوں پرانگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔نادرا نے این اے 215 خیرپور میں ڈالے گئے ووٹوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں پیش کردی ۔

(جاری ہے)

نادرا رپورٹ کے مطابق خیرپور میں ڈالے گئے 174645 ووٹوں میں سے 47291 ووٹ درست پائے گئے۔ مجموعی طور پر 27373 ووٹوں پرانگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔غیر معیاری سیاہی کے استعمال کے باعث 99452 ووٹوں پر انگوٹھوں کے نشانات کی شناخت ممکن نہ تھی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ ستائس ہزار ووٹوں کی تصدیقی نہیں ہوسکی۔ این اے دو سو پندرہ پر پیپلز پارٹی کے نواب وسان کی کامیابی کو سابق وزیر اعلٰی سید غوث علی شاہ نے چیلنج کررکھا ہے۔