وزیر اعظم سے محمود خان اچکزئی سے ملاقا ت ‘ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 24 اکتوبر 2014 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) وزیر اعظم نوازشریف سے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں ملک کی سیاسی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے محمود خان اچکزئی نے ملاقات کے دوران کوئٹہ میں دھماکوں او رفائرنگ کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا،وزیر اعظم نے کوئٹہ میں دہشت گردی واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کااظہار بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے،دہشت گردی کا ہرسطح پر مقابلہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :