فیصل آباد:پاکستانی نژ ادبرطانوی بچہ بازیاب نہ کرایاجاسکا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 13:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) فیصل آباد میں برطانوی شہریت کے حامل پاکستانی بچے کے اغوا کو دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔ بچے کے ماں باپ صدمے سے بے حال ہیں۔ بچے کی بازیابی نہ ہونے پر باپ نے برطانوی قونصل خانے سے رابطہ کر لیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق 4 سالہ شہریار فیصل آ باد کے علاقے عاصم ٹاون میں اپنے نانا کے گھر مہمان ایا ہوا تھا جہاں سے اسے 2ماہ قبل اس وقت اغوا کر لیا گیا جب وہ گھر سے باہر نکلا۔

جس کے بعد گھر والوں نے پولیس میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا لیکن 2 ماہ گرزنے کے بعد بھی پولیس بچے کو بازیاب نہیں کرا سکی۔ بچے کے والدکے مطابق جبکہ اانہوں نے اپنے طور پے تحقیق کی تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کے بچے کو آخری بار محلے کے جس شخص کے ساتھ دیکھا گیا وہ منشیات فروش ہے اور جرائم پیشہ ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے اس منیشات فروش کو گرفتار بھی کیا لیکن کچھ دن تھانے رکھ کر چھوڑ دیا گیا۔

جس کے بعد پولیس نے اس مقدمہ میں روایتی سستی سے کام لینا شروع کر دیا اور ابھی تک بچے کوبایازب نہیں کیا جا سکا۔برطانوی قونصل خانے کی جانب سے ایک ٹیم نے فیصل آباد میں بچے کے والد سے ملاقات کر کے تمام تفصیلات اور کوائف حاصل کر لیے ہیں دوسری طرف مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ درج ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :