کراچی :لیاری میں مبینہ مقابلہ،16افرادکے قتل میں ملوث 2ملزم ہلاک

جمعہ 24 اکتوبر 2014 13:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) لیاری میں مبینہ مقابلے کے دوران گینگ وار کے 2 ملزمان مارے گئے،رینجرز کا دعویٰ ہے کہ مرنے والے 16 افراد کے قاتل تھے۔

(جاری ہے)

رینجرز کے مطابق لیاری میں گزشتہ شب مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماراگیا تو فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا،جس کے دوران گینگ وارکے 2 ملزمان ہلاک ہو گئے،جن کی شناخت عمر کچھی گروپ کے فاروق اور وصی اللہ لاکھو گروپ کے صمد عرف رانگو کے نام سے ہوئی ہے،عمر کچھی گروپ کے فاروق کے حوالے سے رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم 11 افراد کے قتل میں ملوث تھاجبکہ ملزم گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں بھی کرتا تھا،جبکہ وصی اللہ لاکھو گروپ کا صمد عرف رانگو 5 افراد کے قتل اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

علاوہ ازیں راچی کے علاقے انچولی میں شہریوں نے دو ملزمان کو مار مار کر ادھ موا کردیا،ایک ملزم کو پولیس اور دوسرے کو رینجرز نے حراست میں لے لیا۔جبکہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر باپ بیٹاکو ہلاک کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :