رانا ثناءاللہ کا پنجاب حکومت میں اہم کردار بحال ہوگیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 13:21

رانا ثناءاللہ کا پنجاب حکومت میں اہم کردار بحال ہوگیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر 2014ء) سابق وزیر قانون پارلیمانی امور و بلدیات پنجاب رانا ثناءاللہ کا ایک بار پھر پنجاب حکومت میں اہم کردار بحال ہوگیا ہے اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سرکاری محکموں میں تقرریوں، تبادلوں کے ٹرمز آف ریفرنس کی تیاری، گورننس، تھانہ کلچر میں اصلاحات اور اس حوالے سے پالیسی بنانے کے لئے رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل د ے دی ہے،کمیٹی میں بعض وزرائ، ارکان اسمبلی اور سرکاری افسران بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رانا ثناءاللہ اس کمیٹی کی سفارشات پر مشتمل رپورٹ ایک ہفتے کے اندر وزیراعلیٰ کو پیش کریں گے جس کی روشنی میں فیصلے کئے جائیں گے۔اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں اس حوالے سے لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔ کمیٹی کے قیام سے رانا ثناءاللہ ایک بار پھر پنجاب حکومت کی مقتدر شخصیت کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف نے رانا ثناءاللہ کو اس لئے اہم ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ حالیہ سیاسی بحران میں دلیری کےساتھ حکومت اور اپنی قیادت کےساتھ کھڑے رہے۔

متعلقہ عنوان :